حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق حکومت سے ابھی تک ناراض ہے،آج بلائی گئی پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ(ق) نے شرکت نہیں کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں تمام اتحادی جماعتوں کو بلایا گیا تھا،تاہم پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ارکان اس میں شریک نہ ہوئے ۔
چند روز قبل بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رکن طارق بشیر چیمہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
مسلم لیگ (ق) کے ارکان وزیراعظم سے الگ ملاقات کے دوران اپنے تحفظات پیش کرنا چاہتے تھے تاہم وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک انہیں وقت نہیں دیا گیا۔