رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ذی قعدہ کا چاند نظرآ گیا ہے جس کے باعث یکم ذیقعد 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔
وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں شوال کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوگیا اوریکم ذیقعد 12 جون بروزہفتہ کو ہوگی۔ اس کے علاوہ ملک میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر20 جولائی کو منائی جائے گی۔
واضع رہے گزشتہ روز چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں زونل کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔