کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن نہ کروانے پر پولیس افسران اوراہلکاروں کی شامت آگئی، سندھ پولیس نے671 افسران اوراہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ خیبر پختونخوا محکمہ پولیس کی جانب سے چھ خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے پریس ریلیز جاری کی جس کے مطابق کورونا سے بچائوکی ویکسین نہ لگوانے والوں کی تنخواہیں حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت روکی گئی ہیں جن میں 37 انسپکٹر، 33 سب انسپکٹر، 27 اے ایس آئی، 68 ہیڈ کانسٹیبل، 506 کانسٹیبل اور دفتری عملہ شامل ہے۔ایس پی قمبر شہداد کوٹ کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے پر اہلکاروں کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔
سندھ کے شہرلاڑکانہ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے پولیس کے 671 اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والی 6 لیڈی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا اوران کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ اور ڈیجیٹل سسٹم وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیجیٹل ویکسی نیشن پاسپورٹ میں مسافر کی ویکسین اور پولیو سمیت دیگر ٹیسٹ کی تمام معلومات موجود ہوں گی۔