شوکت ترین نے 17اپریل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔فائل فوٹو
شوکت ترین نے 17اپریل کو بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔فائل فوٹو

شہروں میں کاروبار کیلیے ہر گھرانے کو قرض دینگے۔ شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بار بجٹ میں غریبوں کیلیے بہت کچھ ہے ، دیہاتوں میں چھوٹے کسانوں کو پانچ لاکھ روپے تک کا قرض دیں گے جبکہ شہروں میں ہر گھرانے کے ایک فرد کو کاروبارکیلیے پانچ لاکھ روپے تک قرض دیں گے ۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا چیلنج ہے کہ گروتھ کو مستحکم رکھنا ہے،  پائیدار ترقی کی شرح 20 فیصد تک لے کر جانی ہے، غریب کیساتھ کوئی سیاست نہیں کرنی ، کمرشل بینکس چھوٹے کاشتکاروں کے گھرکے قریب نہیں ہوتے ، چھوٹے کاشتکاروں کو ہر فصل کیلیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض دیں گے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کو مزید سہولیات دیں گے ، ہمارے یہاں لوگ پکی رسیدیں نہیں لیتے جس کے باعث خزانے تک ٹیکس نہیں پہنچتا ، ہم پکی رسید والے صارفین کیلئے ایک لاکھ روپے تک کے انعامات دیے جائیں گے، ہم کسی دکاندارکو کچھ نہیں کہیں گے صارف خود گریبان پکڑ کر پکی پرچی لے گا۔  پاور سیکٹر میں بہتری کیلیے موثر اقدامت کررہے ہیں ۔