فائل فوٹو
فائل فوٹو

نفرت انگیز ویب سائٹس کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کینڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسلامی فوبیا، نفرت انگیز مواد اورانتہا پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ نفرت انگیزویب سائٹس انسانوں میں نفرت پیداکرتی ہیں،ان ویب سائٹس کیخلاف عالمی سطح پرکارروائی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان کے قتل پرعوام حیران ہیں،اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لیناہوگا،معاملے کو کینڈین وزیرا عظم کے ساتھ بھی اٹھایا ہے، وہ اسلامی فوبیا اور نفرت انگیر مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں، مغربی رہنما اس بات کو سمجھے ہی نہیں لیکن جب انہوں نے اس پرایکشن لینے کا سوچا تواس مسئلے سے نمٹ لیں گے۔بطور انسان آپ کو آزادی حاصل ہے مگرآپ کے فعل سے کسی انسان کو تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پیغام میں وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان اپنی صلاحیت کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹ رہاہے اوراپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

وزیرا عظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بجٹ کے اعددوشمار بھی شیئر کیے جن کے مطابق بجٹ میں ماحولیاتی تبدیلی کے لئے 14ہزار 500ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔