منال خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی اوراحسن کی منگنی کی تصاویرشیئرکیں۔فائل فوٹو
منال خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی اوراحسن کی منگنی کی تصاویرشیئرکیں۔فائل فوٹو

اداکارہ منال خان اوراحسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی

اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی ہوگئی ، احسن محسن اکرام نے تقریب کے دوران گھٹنوں پر بیٹھ کر منال خان کو سب کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پہنائی جس کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

اداکارہ منال خان اوران کے قریبی دوست احسن محسن اکرام نے منگنی کرلی۔ منگنی کی باقاعدہ تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

اپنی زندگی کے اس خوبصورت موقع پر منال خان نے ہلکے سبز کا لباس زیب تن کیا تھا جب کہ احسن محسن اکرام اس موقع پر سفید لباس میں نظرآئے۔

منگنی کی تقریب میں منال خان کی بہن اداکارہ ایمن خان اوران کے شوہر اداکار منیب بٹ بھی شریک ہوئے اور اپنی بہن کی منگنی میں ایمن خان بھی بہت خوبصورت نظر آئیں۔ ایمن خان کے علاوہ اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس، اداکارہ کنزیٰ ہاشمی و دیگر فنکار بھی اس موقع پر نہایت خوش نظرآئے۔

منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی اوراحسن کی منگنی کی انگوٹھیوں کی تصویرشیئرکی اور احسن محسن نے بھی اپنے انسٹا پراپنی اور منال کی منگنی کی تصاویر شیئرکیں۔