پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ نے سکھر میں تھرڈ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں گرفتاری دے دی۔
فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کیلیے درخواست دی تھی۔سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فرخ شاہ 3 روز میں احتساب عدالت سکھر میں گرفتاری دیں۔
فرخ شاہ کے وکیل کا عدالت میں اس حوالے سے کہنا ہے کہ تفتیش میں میرے مؤکل نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا، نیب نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا کہ تفتیش مکمل ہو چکی، تفتیش مکمل ہو چکی ہے تو گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟۔
نیب پراسیکیوٹرنے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ملزم نیب کو سرینڈر کرے، ملزم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے بجائے عدالت میں سرینڈر کیا ہے، ملزم شروع سے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کر رہا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے فرخ شاہ کی گرفتاری کے ساتھ ریمانڈ کی بھی استدعا کردی۔