ان تاریک 10سال کے اثرات تباہ کن ہیں۔ فائل فوٹو
ان تاریک 10سال کے اثرات تباہ کن ہیں۔ فائل فوٹو

سندھ کے لوگوں نے گورنر راج لگانے کی درخواست کی ۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں وزیر اعلیٰ ڈمی ہے ، عوامی مسائل اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ سندھ کے لوگوں نے گورنر راج لگانے کی درخواست کی ۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرداری خاندان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مفلوج کیا ہے، یہ کسی ایک بندے کو ربر اسٹمپ کے طور پر وزیر اعلیٰ بناتے ہیں ، زرداری فیملی وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی مرضی سے چلاتی ہے ، کراچی کو پیسہ مل رہا ہے لیکن سندھ کے مسائل حل نہیں ہو رہے تو یہ پیسہ کہاں جا رہا ہے ، ان سے تنگ عوام نے گورنر راج لگانے کی درخواست کی لیکن آئین میں اس کی گنجائش نہیں ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدین اور لاڑکانہ کے نام پر پیسے رکھے جاتے ہیں مگر ان شہروں کا حال سب کے سامنے ہے ، کراچی کا یہ حال ہے کہ لوٹ مار عام ہے ، جس کا دل چاہتا ہے گاڑی لوٹ لیتا ہے ، سندھ کو اس کا حق ملنے کا واحد راستہ آرٹیکل 140 کا نفاذ ہے۔

بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی ، صنعتکاروں ، نوجوانوں کو ریلیف دیا گیا ، ن لیگ نے بغیر معلومات کے ہر چیز مسترد کرنا روایت بنا رکھا ہے ، کورونا کے باوجود مہنگائی کی شرح صرف 27 فیصد رہی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کو حقارت سے مسترد کر دیا ، احسن اقبال کہتے ہیں اور سیز پاکستانیوں کو مسائل کا ادراک نہیں ، نواز شریف ، اسحاق اور دیگر بھی اوور سیز ہی ہیں ، یہ ملک لوٹ کرلے گئے ، تمام اشاریے بتا رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا اگلے الیکشن میں مستقبل نہیں، شہباز شریف ، سعد رفیق ، مریم اورنگزیب اور مریم نواز سب کا یہی مستقبل ہے۔