ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 56اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ ایک ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے اور 8 لاکھ 77 ہزار 191 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 236، خیبرپختونخوا چار ہزار 216، اسلام آباد 771، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 99، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 877، پنجاب تین لاکھ 43 ہزار 926، سندھ تین لاکھ 27 ہزار 604، بلوچستان 26 ہزار 201، آزاد کشمیر 19 ہزار 756 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 707 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔