مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ٹینکو ں اور توپوں سے مضبوط نہیں بنایا جاسکتااس کے لئے مضبوط معیشت ضروری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا میںکسی کوکسی کے ایمان کا فیصلہ کرنے کا فیصلہ نہیں، کوئی انسان یہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہے تو شرک ہے، نفرت اور تعصب کی برین واشنگ انسان کو اندھا کردیتی ہے،مجھے الیکشن میں بھی ایک مہم کا سامنا کرنا پڑااور میں نفرت کی گولی کا شکار ہوچکا ہوں،ہمیں اسلام کا سفیر بن کر سلامتی کا پیغام دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70سال سے ملک کے لوگوں کو ملک چلانے نہیں دیاگیا اگرچلانے دیا جاتا تو آج پاکستان بھارت سے آگے ہوتا،ملک کی بہتری کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے ۔