دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔فائل فوٹو
دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔فائل فوٹو

دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا ایک اور ملزم ہلاک

شجاع آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی کیس کا زیرحراست ایک اور ملزم مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانےکے لیے پولیس پر فائرنگ کی اورانہی کی گولی لگنے سے ملزم شوکت ہلاک ہوا۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شوکت کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔ گذشتہ ہفتوں چار ملزمان نے گھرمیں ڈکیتی کے دوران دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔