مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کرونا سے مزید34افراد جاں بحق ہو گئے

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید34افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈا ینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق پاکستان بھر میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 723 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں کوروناکے ایکٹوکیسزکی تعداد 41 ہزار 726 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 214 کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار549 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اوردو ہزار676افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.6 فیصدرہی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 44 ہزار 65،سندھ میں تین لاکھ 28 ہزار 184 ، خیبرپختونخواایک لاکھ 36 ہزار 74اوربلوچستان میں 26 ہزار 232 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آبادمیں 82 ہزار139،گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712اور آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 19 ہزار 783 ہوگئی ہے۔