کوئٹہ کےنواحی علاقے مارواڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
فورسز ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی دھماکہ فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے صوبیدار سردار، کانسٹیبل اویس، انور اور مصدف شہید ہوگئے۔ واقعہ کے فوری بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا، کچھ افراد کو پوچھ گچھ کیلیے حراست میں لیا گیا تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔