وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ15جون (کل ) سے صوبے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50فیصد حاضری کے ساتھ کھول دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپیغام جاری کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسزکل بروز منگل 15 جون سے 50فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورکوونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائیں گی۔
سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے %50 حاضری کیساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کرونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائینگی۔ اسکولوں کے سارے عملے کو vaccinated ہونا لازمی ہوگا
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 14, 2021
ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے سارے عملے کو کورونا سے بچاﺅ کے ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔