گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل اسکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان
نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔
اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔فائل فوٹو
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرم علاقوں میں تمام پرائمری اورمڈل اسکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ونٹر زون میں اسکول کھلے رہیں گے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں پرائمری سے مڈل تک اسکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔
نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔