مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کی ریاست مخالف بیانات کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے پراسیکیوشن نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لیگی رہنماجاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لیے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی جانب سے درخواست دائرکی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ جاویدلطیف نے ریاستی اداروں کیخلاف تقاریرکیں،سیشن کورٹ نے ضمانت منظوری کاحقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے دو، دو لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منظور کی تھی۔