وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو نالہ پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ نالہ پارٹی بن گئی ہے اور ہر جگہ نالے بنارہے ہیں،میں لفاظی نہیں حقائق بتا رہا ہوں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے کبھی نہیں کہا کہ اچھی صورتحال ہے،کراچی میں جتنا پیسہ لگنا چاہیے تھا اتنا نہیں لگا، کراچی کے لئے وفاق اور انٹرنیشنل مدد درکار ہے،کراچی میں مافیا کام کرتی ہے،کراچی کواپنا کہنے والے نے غلط پلاننگ کی،اس شہرکی حالت اتنی بھی خراب نہیں جتنی بتائی جارہی ہے۔
نہوں نے کہا کہ وفاق والے نالے نالے بول رہے ہیں،یہ نالوں میں ہی بہہ جائیں گے، ہم نالوں کی صفائی کے معاملے میں وفاق کی سہولت کاری کررہے ہیں۔