احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کا کشمیر روڈ پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

چیف جسٹس گلزار احمد نےسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کشمیر روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو بڑا حکم دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کریں، جتنی مشینیں چاہیں لے کر جائیں اور سب گرائیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کسی زمانے میں کشمیر روڑ پر بچے کھیلتے تھے، میں خود کشمیر روڑ پر کھیلتا رہا،آج کشمیر روڑ پر سب قبضے ہو گئے۔

عدالت نے کشمیرروڑ پر تمام کھیل کے میدان بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اگرکوئی رکاوٹ ڈالے توعدالتی حکم کی خلاف ورزی تصورہوگا۔

سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت کا دو دن میں پویلین اینڈ کلب اورالہ دین پارک کا شاپنگ سینٹر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی طورپرزمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا ، پارک کی زمین پر کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

عدالت نے راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس سے متصل زمین بھی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔