چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران سندھ میں اسکولوں کی حالت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ پورے صوبے میں جیکب آبادجیساحال پورے سندھ کاہے،اسکول کی جگہ پرہوٹل چل رہے ہیں،پڑھنے کی جگہ پرگدھے،گھوڑے بندھے ہوئے ہیں،لوگوں کوپانی کی بھی ایک بوندنہیں ملتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیکب آبادکے تعلیمی اداروں کیلیے مختص زمینوں کی فروخت کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پیپلزپارٹی کے بااثرلوگوں نے اسکول کی زمینیں بھی فروخت کردیں۔
چیف جسٹس گلزار احمدنے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ جیکب آبادجیساحال پورے سندھ کاہے،اسکول کی جگہ پرہوٹل چل رہے ہیں،پڑھنے کی جگہ پرگدھے،گھوڑے بندھے ہوئے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مشیروزیراعلیٰ اعجازجاکھرانی ،ایم پی اے اسلم ابڑو کو بدھ کے روزعدالت طلب کرلیا گیا۔