شہر قائد میں ایک یتیم خانہ کے اکاﺅنٹنٹ کو نو عمرلڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں مدعیہ مقدمہ سلمیٰ نامی خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی ہمشیرہ اور بہنوئی کے انتقال کے بعد ان کی بھانجی کو 10 سال قبل یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے زہرا ہوم ہاسٹل میں داخل کرایا تھا اب میری بھانجی کی عمر16 سال کے قریب ہے اور ہم ہر ماہ باقاعدگی سے اس سے ملنے جاتے ہیں۔
مدعیہ کا کہنا ہے کہ وہ 13 جون کو اپنی بھانجی سے ملنے زہرا ہومز ہاسٹل گئی تو میری بھانجی نے مجھے روتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کی دوپہر 3بجے کے قریب ہاسٹل کے اکائونٹنٹ مہدی نے مجھے بہانے سے اپنے کمرے میں بلا کر ڈرا دھمکا کر میرے ساتھ زبردستی کی اور مجھے کہا کہ کسی کو مت بتانا۔
مدعیہ کے مطابق بھانجی کے اس انکشاف کے بعد وہ اپنی بھانجی و دیگرکے ہمراہ رپورٹ کے لیے آئی ہیں اورمیرا دعویٰ زہرا ہومزکے اکائونٹنٹ مہدی پر میری بھانجی کے ساتھ زبردستی ڈرا دھمکا کرزنا کرنے کا ہے لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے جس پر جمشید کوارٹرز پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم مہدی کو گرفتارکرلیا۔