گزشتہ 24گھنٹوں میں 838نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو
 گزشتہ 24گھنٹوں میں 838نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو

ملک میں کورونا وائرس سےمزید59افراد جاں بحق

پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید59 جاں بحق ہوگئے جبکہ838نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 2.39فیصد ہوگئی ہے۔

عالمی وباسے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار782 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ43 ہزار27 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسزکی تعداد40ہزار929ہے اور8 لاکھ80 ہزار316 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار256، خیبرپختونخوا چار ہزار 234، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور ٓزاد کشمیر میں 569 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔