سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا )کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجزکی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ارسا کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات ہیں ،ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کیلیے ٹیمیں یکطرفہ طورپربنائی گئی ہیں، غیرجانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجزکی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔
سندھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ نے ارسا کو خط میں مطالبہ کیا کہ پانی کی پیمائش کا طریقہ کار وضع کیا جائے اورانسپکشن سائٹس کا تعین بھی اتفاق رائے سے کیا جائے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ارسا پر پانی کم فراہم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ دوسری طرف ارسا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور اسے پورا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔