گونگے لڑکے کی محبت میں گونگی لڑکی نے اپنی ماں کو تشدد کرکے قتل کردیا، ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کے گواہوں کو طب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انعام الحق کی گونگی بیٹی فجر انعام محمد اعظم نامی گونگے لڑکے سے پیارکرتی تھی مگراس کی والدہ اس رشتے پر راضی نہ تھی ، لہذا جب لڑکی کے بھائی سیاحت کیلیے گھر سے دور اوروالد اپنی دکان پر تھا تو لڑکی نے محمد اعظم کے اکسانے پر مبینہ طور پرنمازکی حالت میں موجود اپنی والدہ کے سر پر پہلے ڈنڈے سے وارکیا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔عدالت نے گونگی لڑکی اوراس کے آشنا گونگے لڑکے محمد اعظم پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے ۔