شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

شریف فیملی چمچے کڑچھے پیچھے چھوڑگئی۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے، ان کیسز پر پوری قوم کی نظر ہے اورعوام فیصلوں کے منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسزکی روزانہ کی بنیاد پر سماعت سے عوام یہ جان سکیں گے کہ یہ کسیز سیاسی بنیادورں پر بنائے گئے ہیں یا واقعی سچ ہیں،نواز شریف بغیر گارنٹی کے باہر گئے اس پر لوگوں کو دکھ ہے، وہ منتیں کرتے رہے کہ میں بیمار ہوں لیکن گوالمنڈی میں پٹھوگرم کھیلنے والے لندن میں پولومیچ دیکھ رہے ہیں،نوازشریف کے بچے کہتے ہیں کہ پاکستانی قوانین ان پرلاگو نہیں ہوتے۔شریف فیملی نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اس ملک کاپیسہ لوٹا اوربیرون ممالک میں منتقل کیا،شریف فیملی نے چمچے کڑچھے پیچھے چھوڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہماری پہلی ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اگلے ضمنی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں، اس وقت دو کمپنیاں ووٹنگ مشین بنارہی ہیں،ٹیکنالوجی کا استعمال الیکشن کمیشن کے 36نکاتی ایجنڈے کے مطابق ہے۔ احسن اقبال نے کہااوورسیزپاکستانیوں کوملکی مسائل کاکیاادراک ہوگا جبکہ ان کی تمام قیادت خودبیرون ملک بیٹھی ہے مگر ہم اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان کے سیاسی نظام کا لازمی جزو سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کراچی کواسکاحق نہیں مل رہا، گھوٹکی،لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگرشہروں کابھی براحال ہے،سندھ میں ترقیاتی بجٹ کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے اس کا کوئی حساب نہیں ہے،جو پیسہ سندھ جاتا ہے اس کی دبئی، برطانیہ اور فراس میں منی لانڈرنگ کی جاتی ہے ،ا س پیسے کی سٹیمیٹک لانڈرنگ کی جاتی ہے۔بیرون ملک جانے والا پیسہ پاکستانی قوم کا ہے،18ویں ترمیم کی سب سے بڑی چیمپئن پیپلز پارٹی ہے،صوبوں کو فنڈ ملنے کے باوجود کراچی کے نالے وفاق صا ف کرتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ناشائستہ رویہ اپنایا گیا اور گندی زبان استعمال کی گئی،اس رویے کی پلاننگ شہباز شریف خود کرتے ہیں، وہ اگر بات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں حکومت کی بات بھی سننا ہوگی، یہ نہیں ہو سکتا ہے آپ اپنی بات کریں اور حکومت کی دفعہ شور مچا دیں، ن لیگ کے دوتین ایم این اے خود کو بدمعاش سمجھ رہے ہیں۔

ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کاتھرڈپارٹی آڈٹ کرایاجائے گا،اسد عمر سے بات ہوئی ہے سینما ہال جلد کھل جائیں گے، سینما ہاوسز 30جون تک کھولنے کی تجویز ہے حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کرے گا۔والٹن ائیر پورٹ کی 58فیصد زمین پنجا ب کو ملے گی۔