مراد علی شاہ نے ہیڈفون لگا کر اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی ۔فائل فوٹو
مراد علی شاہ نے ہیڈفون لگا کر اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی ۔فائل فوٹو

سندھ کا بجٹ پیش۔اپوزیشن کی سیٹیاں، شدید نعرے بازی

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج، جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے احتجاجاً ”سیٹیاں “بجاتے ہوئے احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کرادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اسپیکرآغا سراج درانی کی زیر صدارت ہونے والے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ کے ڈائس کا گھیرائوکرلیا اور مسلسل سیٹیاں بجا کراورنعرے بازی کرکےان کی تقریر میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،پیپلز پارٹی کی حکومت چور ہے کے نعرے لگائے گئے، مگر اس کے باوجود مراد علی شاہ نے ہیڈفون لگا کراپنی بجٹ تقریر جاری رکھی ۔

اپوریشن کے شور شرابے کے باعث وزیر اعلیٰ سندھ کوپیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے حصار میں لیے رکھا۔

واضح رہے کہ سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے جس کا حجم 14کھرب 77ارب ہے۔