انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ سامنے آیا۔فائل فوٹو

انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے اوراوپن مارکیٹ میں90 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر 45 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 90 پیسے مہنگا ہوگیا۔ یورو، برطانوی پاؤنڈ یو اے ای درہم اور سعودی ریال کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں نرخ 157 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 66 پیسے گرگئی۔ آج (منگل کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ روزکے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں 90 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ آخری بار ڈالرکی قیمت رواں سال مارچ میں 157.18 کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ ڈالرکی بلند ترین سطح اگست 2018ء میں 168.87 روپے تھی۔