اگر صارفین واٹس ایپ کی سروسسزاورڈیٹا سے محروم نہیں ہونا چاہتے تو ورژن اپ ڈیٹ کرلیں۔فائل فوٹو
اگر صارفین واٹس ایپ کی سروسسزاورڈیٹا سے محروم نہیں ہونا چاہتے تو ورژن اپ ڈیٹ کرلیں۔فائل فوٹو

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا۔ واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا جس میں واٹس ایپ کو ری اسٹور کرنے پر 6 ہندسوں کے کوڈ کے بجائے فلیش کال آئے گی۔

واٹس ایپ اس فیچر میں ایس ایم ایس کوڈ کی جگہ ایک فون کال کا آپشن فراہم کرے گا جو آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا، کال ایک سیکنڈ کی ہوگی اور صارف کو کال اٹھانے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

نئے فیچرکی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے تاہم فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایک فیچر کی آزمائش ہورہی ہے جس میں ویریفکیشن کوڈز کو ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔

واٹس انتظامیہ نے تصدیق کی کہ ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے تحت اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ کمپنی استعمال کنندہ گان کے اعتماد کو برقرار رکھ سکے۔