اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس میں نئے شواہد عدالت میں جمع کرانے کی درخواست دائر کردی ۔
ادکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج نے سماعت کی جہاں میرا کے وکلا نے کیس سے متعلق نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دے دی۔
میرا کے وکلا کا موقف تھا کہ ادکارہ میرا اور عتیق الرحمان نے ایک ڈرامے کی شوٹ میں اکٹھے کام کیا، شوٹ کے دوران میرا اورعتیق الرحمان کے نکاح کا سین ریکارڈ کیا گیا،عتیق الرحمان اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دے رہا ہے اس لیےعدالت نئے شواہد جمع کرانے کی اجازت دے۔