نواز شریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر

احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مریم نواز اور دیگر دعویداروں کے اعتراضات کی درخواستوں پر سماعت کی۔

               
June 16, 2021 · اہم خبریں, قومی
نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جائیدادضبطگی اور نیلامی سے متعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور احتساب عدالت میں نواز شریف کی جائیدادضبطگی اور نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مریم نواز اور دیگر دعویداروں کے اعتراضات کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اسی نوعیت کی 3 درخواستوں پرفیصلہ سناچکی ہے اوراحتساب عدالت کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ سے کیسزکافیصلہ آنے تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کی استدعامنظور کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر کردیا۔