قومی اسمبلی میں گالم گلوچ۔اسپیکر نے بڑا اعلان کر دیا

واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی،غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو آج ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

               
June 16, 2021 · اہم خبریں, قومی
ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے آج (منگل کو) ہونے والے اجلاس میں گالم گلوچ اور تصادم کرنے والے اراکین کے خلاف انکوائری کروانے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ’آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اورنازیبا زبان کا جو اظہارکیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔آج کے واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اورغیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوآج ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘