فائل فوٹو
فائل فوٹو

شاہراہِ فیصل پر قائم نسلہ ٹاورکو گرانے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں شاہراہِ فیصل پرقائم نسلہ ٹاورکوغیر قانونی طور پر زمین الاٹ ہونے اورلیز نہ ہونے سمیت دیگرالزامات ثابت ہونے پرگرانے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کراچی کے نسلہ ٹاورکوگرانے کا حکم دیا اورکہا کہ کمشنر کراچی نے یہ کام کرنا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ میں تمام سرکاری زمین سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ کراچی اور سندھ کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریونیو کا ادارہ سب سے کرپٹ ہے،جو اربوں روپے بنا رہا ہے۔