ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 21 ویکسی نیشن سینٹرز میں اسٹاک ختم ہو چکا ہے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 21 ویکسی نیشن سینٹرز میں اسٹاک ختم ہو چکا ہے

حکومت کے پاس کرونا ویکسین کا بحران پیدا ہوگیا

کراچی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں کرونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہوگیا، صوبے بھر میں 40 فیصد ویکسینیشن سینٹر عارضی طور پر بند کردیئے گئے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے ویکسین فراہم نہیں کی گئی۔ امید ہے کہ  20 جون تک کرونا ویکسین کا نیا اسٹاک آجائے گا۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو صرف ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 21 ویکسی نیشن سینٹرز میں اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔