کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو

سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی۔4 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ کے علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپائونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا، کمپائونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسزپرحملوں میں ملوث رہے ہیں۔