صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو
صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

نالائق حکومت کیلیے ریاست مدینہ کالفظ استعمال نہ کیا جائے۔بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں، ملتان میں ایک عورت نے غربت کے باعث خودکشی کرلی،خبردار!اگرکسی نے نالائق حکومت کیلیے ریاست مدینہ کالفظ استعمال کیا،حکومت نے خود کوبے نقاب کردیاہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر! آپ کونیا پاکستان مبارک ہو، آج عام آدمی،کسان،مزدور،سفیدپوش طبقہ،پنشنرزآپ کی مہنگائی بھگت رہے ہیں،پاکستان میں مہنگائی افغانستان اوربنگلا دیش سے بھی زیادہ ہے، ملازمت پیشہ افرادآج ادویات نہیں خریدسکتے،آپ نے عوام کو لاوارث چھوڑا ہے،غربت میں بھی تاریخی اضافہ ہوا ہے۔عوام شایداس مہنگائی کومعاف بھی کرلیتے اگران کولاوارث نہ چھوڑتے،معاشی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج تک نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا ،جب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیں ہر بجٹ غیر آئینی ہوگا،ہر رکن اسمبلی کا حق ہے کہ وہ بجٹ سیشن میں شرکت کرے،پی ٹی آئی کا سارا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے،عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں،پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے،ہم تاریخی مہنگائی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے،جب ایسے معاشی حالات ہوں تو عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا جاتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں 120فیصد اضافہ کیا،سندھ حکومت نے تواب بھی پنشن میں 100فیصد اضافہ کیا ہے اور مزدورکی کم ازکم اجرت25ہزار روپے رکھی ہے،آپ نے سرکاری ملازمین سے معاہدہ کیا تھا آپ نے ان کوبھی دھوکا دیا،آپ نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسزکا طوفان کھڑا کردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی آپ کی نالائقی اورناکامی کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔معاشی ترقی ہورہی ہے تو تاریخی غربت اور بے روزگاری کیوں ہے،آپ نے ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں،جن کا روز گار تھا اپ نے ان کوبھی بے روزگار کردیا ہے،حکومت نے بجٹ دستاویز سے غربت اور بے روزگاری کا ڈیٹا ختم کردیا ہے۔