زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔فائل فوٹو
زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔فائل فوٹو

آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پرجن کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اورزلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور زلزلے کا مرکزآواران کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹرکی دوری پرتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفرآباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔