متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم ) کے رہنما عامر خان اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کو جرمانہ لگا کر ریگولرائزکیا جاسکتا ہے توکراچی کی بستیوں میں رہنے والے شہریوں نے کیا جرم کیا ہے ان پربھی جرمانہ لگا کر ریگولرائزکردیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامرخان کاکہنا تھا کہ کراچی میٹروپولٹین کارپوریشن (کے ایم سی) کاادارہ کس کے ماتحت ہے، کس نے دکانیں توڑی ہیں،دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کی جانی چاہیے،سہراب گوٹھ، بنارس میں بھی بہت تجاوزات ہیں ان کو کیوں نہیں ختم کرتے۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا سارا زور صرف مہاجر علاقوں پر ہے،شارع فیصل پر موجود تجاوزات کو کیوں نہیں گرایا جارہا۔
اس موقع پرسابق میئر کراچی وسیم نے اخترنے کہا کہ کیا سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پینے کا پانی مہیا کیا جارہا ہے ، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے کیا،سندھ حکومت کیا بنیادی ضروریات پوری کررہی ہے؟؟۔ سندھ حکومت ابھی تک عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرسکی۔