گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 308 نئے کیسز سامنے آئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب 27افراد جاں بحق

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب 27افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 282نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہے اور8 لاکھ 89 ہزار 787 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار314، خیبرپختونخوا چار ہزار 257، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 300 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 313، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار 819، پنجاب تین لاکھ 44 ہزار 799، سندھ تین لاکھ 31 ہزار 94، بلوچستان 26 ہزار 529، آزاد کشمیر 19 ہزار 893 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 771 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔