فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں فوجی کارروائی کیلیے امریکا کو پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کردیا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویوکے دوران اینکر نے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلیے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا امریکی اینکرکو یہ دو ٹوک جواب وائرل ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیرکی صبح 3 بجے نشر ہوگا۔