جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں جو واقعہ ہوا اسے نہیں ہونا چاہئے تھا، قومی اسمبلی میں گالم گلوچ کے اثرات بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو تقریر سے روکا گیا ،حکومت کا کام ہوتا ہے سب کو ساتھ لے کر چلے ،گزشتہ روز کے واقعے کو تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بکتر بند سے بلوچستان اسمبلی کے گیٹ کو توڑا گیا ، اپوزیشن ارکان اسمبلی زخمی ہوئے ۔بلوچستان اسمبلی میں کل کا واقعہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔