پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے میر پورکا دورہ کیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چاہتی ہے اورپیپلزپارٹی نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ۔پیپلزپارٹی کی چوتھی نسل کا کشمیر سے تعلق ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والے اب نیا کشمیر بنا کر دیں گے، مینڈیٹ چوری کرنے سے جمہوریت کا نقصان ہوتا ہے ،غیر جمہوری انداز میں مداخلت جمہوری عمل کا قتل ہے۔