پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جھوٹ کے فلسفے پرکار بند ہے ، حکومت نے انتخابی اصلاحات پرالیکشن کمیشن سے بھی مشاورت نہیں کی بلکہ الیکشن چرانے کیلیے الیکشن کمیشن کے اختیارات اپنے پاس رکھ لئے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے نالائقی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،حکومت نے الیکٹورل قوانین کوبلڈوزکیا، دھاندلی کا پیکج بنا کرمنظورکرانے کی کوشش کی، آئین کے مطابق حلقوں کی تقسیم آبادی کی بنیادپرہوگی، حکومت نے اس قانون کوووٹررجسٹریشن سے ختم کرنے کی کوشش کی۔