ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا۔فائل فوٹو
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا۔فائل فوٹو

طالبعلم سے زیادتی۔ مفتی عزیزالرحمان کوگرفتارکرلیا گیا

پولیس نے مدرسے میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیزالرحمان کوگرفتارکرلیا، مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے سمیت گرفتارکیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے طالبعلم صابر شاہ کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے مفتی عزیزالرحمان کو زیادتی کے الزام جبکہ ان کے بیٹے کو مبینہ طورپرمدعی کو دھمکیاں دینے پرگرفتارکیا ۔لاہورکے علاقے صدر میں واقع مدرسے کے معمراستاد مفتی عزیزالرحمان کی اپنے شاگرد کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں انتظامیہ نے مدرسے سے نکال دیا تھا۔

ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ جے یوآئی لاہورکے سیکریٹری جنرل نے مفتی عزیزالرحمان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بتایا کہ ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاق المدارس العربیہ نے ان کے خلاف ایکشن لے لیا،وفاق المدارس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بادی النظرمیں مفتی عزیزالرحمان پرلگنے والا الزام حقیقت پر مبنی ہے اس لیے انہیں فوری طور پر وفاق المدارس کی مسئولیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔وفاق کی جانب سے مفتی عزیزالرحمان کے خلاف ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں انہیں اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔