پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ چائنہ سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق اگلے ہفتے سائنو ویک کی مزید2.3ملین ویکسین کی کھیپ پہنچے گی،ویکسین کو تمام وفاقی اکائیوں تک پہنچانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔
این سی او سی حکام کا کہنا ہے پاکستان آنے والی سائنو ویک چائنہ سے خرید ی گئی ویکسین ہے، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں اوراس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔