نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو
نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو

پی ٹی آئی حکومت میں صرف گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ مرتضیٰ وہا ب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پر ہی تنقید کرتی رہتی ہے،انہیں وزیراعلیٰ سندھ اس لیے برے لگتے ہیں کیوں کہ وہ سندھ کی بات کرتے ہیں اور صوبے کا حق مانگتے ہیں جبکہ حکومت کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان اس لیے پسندہیں کیونکہ وہ خاموش رہتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہا ب کا کہنا تھا کہ سندھ کوپیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں،پی ٹی آئی کااحسان نہیں ،یہ نہیں ہوسکتاکہ سندھ کوآپ کونظراندازکریں اورباقی صوبوں کوترجیح دیں،ایم کیوایم اورجی ڈی اے نے سندھ کے عوام کاساتھ نہیں دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے کہاسندھ میں آرٹیکل140اے کانفاذ ہوناچاہیے،پہلاوفاقی وزیرہے جس کافوکس صرف ایک صوبے پرہے،کراچی میں بلڈنگزکوکمرشلائزکرنےکافیصلہ2003اور2006میں ہواتھا،کیاآرٹیکل 140اے کانفاذصرف سندھ میں ہوناچاہیے باقی صوبوں میں نہیں؟؟۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے ایک وعدہ بھی پورانہیں کیا،ہروعدے پریوٹرن لیاہے،آئی ایم ایف نہ جانے کااعلان کیاگیاتھا مگر پھربھی یہ حکومت گئی،پی ٹی آئی نے اقتدارسے پہلے ایک کروڑنوکریوں اور50لاکھ گھروں کاخواب دکھایاتھا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہواہے کہ حکومتی اراکین نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا،یہ حقیقت ہے پی ٹی آئی دور حکومت میں صرف گدھوں کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔