مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جھوٹ بولنے والوں کا ٹولہ ہے جس کی ہر سانس جھوٹ سے چلتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپیغام جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی ، ویکسین کی چوری، معیشت کی تباہی، مہنگائی، تاریخی قرض،کشمیرکا سودا کس کس چیزکی وضاحت کریں گے؟ یہ حکومت نہیں جھوٹ بولنے والوں کا ٹولہ ہے جس کی ہر سانس جھوٹ پر چل رہی ہے۔
عمران صاحب جب بولتے ہیں، وزراء کی طرف سے بیان کی تائید کم اور وضاحت زیادہ آتی ہے ۔ عمران صاحب کا بیان سیاق و سباق پہ رہتا کم اور ہٹتا زیادہ ہے . وقت دور نہیں جب پچاس لاکھ گھر، ایک کڑوڑ نوکری سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی وضاحت دے کر بھاگ جائیں گے .
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 20, 2021
ایک اور پیغام میں لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب جب بولتے ہیں، وزراءکی طرف سے بیان کی تائید کم اور وضاحت زیادہ آتی ہے۔ عمران صاحب کا بیان سیاق و سباق پہ رہتا کم اور ہٹتا زیادہ ہے ۔
مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ وقت دور نہیں جب یہ لوگ پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکری سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی وضاحت دے کر بھاگ جائیں گے ۔