یکم اگست کے بعد سے ریستوران ، کیفے ، حجام ، بیوٹی سیلون سمیت پارٹی ہالز میں داخلے کیلیے کورونا سے بچاؤ کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی ہیں ۔فائل فوٹو
یکم اگست کے بعد سے ریستوران ، کیفے ، حجام ، بیوٹی سیلون سمیت پارٹی ہالز میں داخلے کیلیے کورونا سے بچاؤ کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی ہیں ۔فائل فوٹو

 ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر پر بھگدڑ سے دو افراد زخمی

ملتان میں بیرون ملک جانے والوں کے ویکسی نیشن سینٹر پر بھگدڑ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں ویکسی نیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں  افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کاکہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لیے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کردی گئی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین کی 36 ہزارڈوزکا اسٹاک دیا گیا ہے،کورونا ویکسین کا مزید سٹاک 3 دن بعدملتان پہنچے گا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو بارہ بارہ ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔