کراچی میں تمام سینٹرزپر ویکیسن کی ترسیل کا کام جاری ہے،فائل فوٹو
کراچی میں تمام سینٹرزپر ویکیسن کی ترسیل کا کام جاری ہے،فائل فوٹو

کراچی۔ویکسی نیشن سینٹرکے دروازے آج بھی بند۔ باہر عوام کا رش

کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹرکے باہر پہنچ گئی تاہم ویکسی نیشن سینٹرکے دروازے تاحال بند ہیں۔

ایکسپو سینٹرکراچی میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹرکے باہرعوام کی بڑی تعداد بند دروازوں کے باہر قطار لگائے اندر جانے کے انتظار میں موجود ہے۔

کراچی ایکسپو سینٹرکےباہر موجود لوگوں کاکہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرنے والے عملے کی جانب سےکوئی جواب نہیں دیا جارہا۔

ذرائع محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ کراچی میں تمام سینٹرزپر ویکیسن کی ترسیل کا کام جاری ہے، وفاق کی جانب سے سائنو ویک کے 4 لاکھ 32 ہزار ڈوز مل چکے ہیں۔محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ آج سے ویکسی نیشن کا عمل بحال کر دیا جائے گا۔