پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 30ہلاکتیں جبکہ ایک ہزار907نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 754 کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ ایک کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 424 کوروناٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.61 فیصدرہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی ا و سی ) کے مطابق عالمی وبا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار175 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد34ہزار20 ہے اور8 لاکھ 93 ہزار 148افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی ا و سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 642 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار341، خیبرپختونخوا چار ہزار 269، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 571 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی ا و سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار368، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 75، پنجاب تین لاکھ 45 ہزار65، سندھ تین لاکھ 32 ہزار254، بلوچستان 26 ہزار633، آزاد کشمیر 19 ہزار 967 اور گلگت بلتستان میں پانچہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔