لاہورکے علاقے صدر میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیزالرحمن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔
نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم عزیزالرحمن نے اعتراف کیا کہ ویڈیواس کی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی۔ ملزم نے تسلیم کیا کہ طابعلم صابرکو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی ویڈیو بنائی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اوراسے کسی سے بات کرنے سے روکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عزیزنے بیان دیاکہ صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی ،مدرسہ کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین اور مہتتم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹائون شپ، شیخو پورہ، فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، ملزم عزیزاوراس کے بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی،ملزم میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عزیزنے بیان دیا کہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں، بھٹک گیا تھا۔