آج کا دن طویل ترین اور رات مختصر ترین ہوگی

22 جون بروز منگل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔ماہرینِ فلکیات

               
June 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
22 ستمبرکو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔فائل فوٹو

22 ستمبرکو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں آج 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

پاکستان میں بھی 21 جون بروز پیر کو رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا جبکہ 22 جون بروز منگل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 21 جون کو سال کا طویل ترین دن روشن ترین رہے گا، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔

یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور22 ستمبرکو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔

اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے جبکہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔